Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

Book Name:Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

دِمِشْق کے پُرانے قَبْرِستان بابُ الصَّغِیْر کے کچھ آگے یزید کی قَبْر کا نشان تھا، جس پر آج سے کئی سالوں پہلے لوگ اینٹیں پتّھر مارتے تھے اور اکثر اینٹوں کا ڈھیر لگا رہتا تھا، وہاں اب شیشہ،کانچ،(اور)لوہا  گَلانے کی بھَٹّی لگی ہوئی ہے ،اُس کارخانے میں شیشے کے برتن بنائے جاتے ہیں ،اُس لوہے اور کانچ کو گَلانے کی آگ والی بھٹی بالکل ٹھیک جس جگہ قَبْرتھی وہاں بنی ہوئی ہے۔گویا یزید کی قَبْر پر ہر وقت آگ جلتی رہتی ہے۔ (شَہادت نواسۂ سید الابرار،۹۱۸-۹۱۹)

 پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ نبیِ اَکْرَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اہْلِ بَیْتِ اَطْہار رِضْوَانُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ساتھ دُشمنی رکھنے اور اُنہیں  اَذِیَّت پہنچانے والوں کا کیسا بدترین اَنْجام ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اُنہیں کَفَن بھی نصیب نہیں ہوتا،دُنیا میں بھی ذِلَّت اُن کا مُقدّر بن جاتی ہے اور آخرت میں بھی اُنہیں رُسوائی کا سامنا کرنا پڑے گانیز اُن کا ٹھکانا جہنّم کی آگ ہے ۔

نبیِ اَکْرَم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس شخص نے میرے اہْلِ بَیْت پر ظُلم کِیا اور مجھے میری عِترَتِ پاک (یعنی اولاد)کے بارے میں اَذِیَّت دی ، اُس پر جنَّت حرام کر دی گئی۔([1]) ایک اور حدیثِ پاک میں ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص بَیْتُ اللہ شریف کے ایک کونے اور مقامِ ابراہیم کے درمیان  کھڑے ہوکرنَماز پڑھے ،روزے رکھے اور پھر اہْلِ بَیْت کی دشمنی پر مر جائے تو وہ جہنّم میں جائے گا۔([2])

 پیارے اسلامی بھائیو!یزید  پلید پر چُونکہ اپنی حکومت و سَلْطَنَت بچانے کا جنّ سوار تھا، لہٰذا اِس بدبخت نے اِقْتِدار کے نشے میں بَد مَسْت ہوکر گلشنِ فاطمہ کو اِس قدر بے دَرْدی کے ساتھ پامال کِیا کہ سُن کر جسم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،دل رَنْجِیْدہ ہوجاتا اور آنکھوں سے بے ساخْتہ اَشک رَواں ہوجاتے ہیں۔بہرحال یزیدیوں کے اَنْجامِ بد سے یہ بھی پتا چلا کہ اللہ والوں کی دُشمنی دُنیا و


 

 



[1] برکات آل رسول ، ص ۲۵۹

[2] مُسْتَدْرَک ،کتاب معرفۃ الصحابۃ،مبغض اہل البیت یدخل النار…الخ،۴/۱۲۹-۱۳۰ حدیث:۴۷۶۶