Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

حضرتامام غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اِرشادفرماتے ہیں: جودنیا میں رہ کر قِیامت کے بارے میں زیادہ غور و فکر کرے گا،وہ اُن ہولناکیوں سے زیادہ محفوظ رہے گا۔بے شک اللہکریم بندے پر 2خوف جمع نہیں فرماتا، لہٰذا جو دنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے محفوظ رہے گا۔ خوف سے مُرادعورَتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سُنتے وقت دل نرم ہوجاۓ، پھر تم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔ اِس حالت کو خوف سے کوئی تَعلُّق نہیں، بلکہ جوشخص  جس چیز کا خوف رکھتا ہے اُس سے بھاگتا ہے اور جس چیز کی اُمید رکھتا ہے اُس کو طَلَب کرتا ہے۔ لہٰذا تمہیں وُہی خوف  نَجات دے گا جو اللہکریم کی نافرمانی سے روکے اور اُس کی عبادت و فرمانبرداری پر اُبھارے۔

(احیاء العلوم،کتاب ذکر الموت… الخ،۵/۲۸۶۔۲۸۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 13 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! دُنیااور  اس کی عیش و عِشْرت سے پیچھا چھڑانے، زُہد و تقویٰ کی نعمت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی  کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجئے!مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکِاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے ان 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 13 یہ ہے: کیا