Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
نظر رکھنا،اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا،جوتے رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا،ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آیئے صِلۂ رِحمی کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے دو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1):ہر حُسن ِ سُلوک صَدَقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ،۳ /۳۳۱،رقم:۴۷۵۴)(2):جس نے والدین سے حُسْنِ سُلوک کیا اُسے مبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْر بڑھادی۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بروالدیہ…الخ،۵/۲۱۳، حدیث: ۷۳۳۹)*صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قَطْعِ رِحم حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت، ۳/۵۵۸) *رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقتًا صِلَۂ رِحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔ (رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۷۸)
( اعلان :)