Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

آج  آپ نے بات چیت، فون پر گفتگو  اور کام کاج موقوف کر کے اذان و اقامت کا جواب دیا؟

 پیارے اسلامی بھائیو! اَذان سُننے والے کیلئے اَذان کا جواب دینے کاحکم ہے۔(بہارِ شریعت ج۱ص۴۷۲)  یعنی جو کلمہ مؤذن پڑھے جواب میں وہی دہرانا اِسے اذان کا جواب دینا کہتے ہیں۔ افسوس علم دین سے دوری کی بنا پر بہت سے لوگوں کو اس بارے میں علم ہی نہیں ہوتا۔ ”72نیک اعمال“ پر عمل کی برکت سے جہاں بہت سے نیک کاموں پر پابندی ملتی ہے وہیں علمِ دین کا خزانہ بھی حاصل ہوتا ہے۔اللہپاک ہمیں پابندی کے ساتھ  ”72نیک اعمال“ پر عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔امین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ ہفتہ وار اجتماع

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیش نظر حارِسین مُقَرَّر کرنا ۔اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا، بستوں،وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،مکتبہ المدینہ کے کتب و رسائل کی بستے پر فراہمی اور بستوں پر غیر شرعی و غیر اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر