Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
کرنے کے لئے شیخِ طریقت، اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صُلْح کرلی“کا مطالَعہ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
*قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دعا“ یادکروائی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:
اَللّٰهُمَّ لَا تُخْزِنیِ یَوْمَ الْبَاْسِ وَلَا تُخْزِنیِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
( معجم کبری لطبرانی ،حدیث:2459)
ترجمہ: اے اللہ پاک! مجھے جنگ کے دن رسوا نہ کرنا اور مجھے قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔ (فضائل دعا،ص۲۹۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔