Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
ہے۔( معجم کبیر، 6/185،حدیث:5942)
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔لہٰذا اپنے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں فرما لیجئے! مثلاً : *رضائے الٰہی کیلئے باادب بیٹھ کر توجہ کے ساتھ بیان سنوں گی۔*بیان سن کر اس پر عمل بھی کروں گی۔ * اجتماع کے بعد آگے بڑھ کراسلامی بہنوں سے سلام ومصافحہ کروں گی۔* دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی۔اِن شاءَ اللہُ الکریم
نوٹ:نہ بیان ریکارڈکرنے کی اجازت ہے نہ ہی کسی قسم کی آواز۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری اسلامی بہنوں! قیامت پرایمان رکھنا بہت ضروری ہے،کیونکہ یہ عقیدہ مسلمان کے بنیادی عقائد اورضروریاتِ دِین سے ہے ۔ضروریاتِ دِین اسلام کے وہ اَحکام ہیں ،جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں،جیسے اللہ پاک کی وَحدانِیّت(یعنی اُس کا ایک ہونا)،انبیائے کرام عَلَیْہمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی نُبُوَّت،نَماز،روزے،حج،جنت، دوزخ ،قِیامت میں اُٹھایا جانا،حساب و کتاب وغیرہ۔ اِن پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا۔
قرآن ِ کریم میں قِیامت کو مختلف ناموں سے بیان کیا گیا ہے،قیامت کےتقریباً 100سے زائد نام ہیں،آئیے !اِن میں سےچند نام سنتی ہیں:
* یَوْمِ قَضَاءفیصلے کادن۔* یَوْمِ وَزْن نامہ ٔاعمال تولنے کا دن۔* یَوْمِ مَشْہُوْد حاضری کا دن۔ * یَوْمِ خِزْ ی بعض لوگوں کے لئے ذِلّت کادن۔ * یَومِ مُحَاسَبَۃ حساب کا دن * یَوْمِ حَسْرَتپچھتاوےکادن۔* یَوْمِ عَقِیْم سخت دن۔* یَوْمِ حَشْرجمع ہونے کادن