Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
ہوئی اور اِسی روز مجھ پر وحی اُتری۔(مسلم،کتاب الصیام،باب استحباب صیام ثلاثۃ… الخ،ص۴۵۵،حدیث:۲۷۵۰)
اے عاشقان ِرسول!یقیناًایک سچےعاشقِ رسول کی پہچان یہ ہوتی ہےکہ وہ دنیا کی محبت سے پیچھا چھڑا کر اپنی زندگی کے ہر ہر مُعامَلے میں اِطاعتِ رسول کواوڑھنا بچھونا بنا لیتا ہے۔ اِس کی ایک مثال امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مُبارَکہ بھی ہے۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بارہویں شریف اور بالخصوص ہر پیر شریف کو روزہ رکھتے اور اپنے مُریدوں اور چاہنے والوں کوبھی ہرپیر شریف کاروزہ رکھنے کی بھر پورترغیب دلاتےہیں۔لہٰذاہمیں چاہئےکہ یادِمصطفےمیں نہ صِرْف خود بلکہ اپنے گھر والوں، دوستوں اور رشتے داروں کوبھی بارہویں شریف کاروزہ رکھنے کی دعوت دے کر ربِّ کریم کی اِس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں اور بارگاہِ مصطفےمیں ثواب پیش کرکے دنیاو آخرت کی برکتوں کے حق داربنیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو! اللہ پاک کےآخری نبی، نبیِّ مُکَرَّم ،محمدِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور محبت کی ایک نشانی یہ ہے کہ محبوب کا کثرت سے ذِکْر کیا جائے۔ایک روایت میں ہے: ”مَنْ اَحَبَّ شَیْئًا اَکْثَرَ مِنْ ذِکْرِہٖ“ یعنی جو کسی سےمحبت کرتاہے اُس کا کثرت سےذکرکرتا ہے۔( جامع صغیر، ص۵۰۷،حدیث:۸۳۱۲)
یوں تو ہمیں سارا سال ہی آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کاذِکْرِخیر کرنا اور اپنی بول چال اور کردار کے ذریعےآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم سےمحبت کا اِظہار کرنا چاہئے،لیکن