Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔اگراحتیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔(سگ ِمدینہ بھی اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔)
(4)مکتبۃ المدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جشنِ ولادت کے12نکات‘‘ممکن ہو تو 112ورنہ کم از کم12عدد نیز ہوسکے تو رسالہ صبحِ بہاراں12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً طلب کرکے تقسیم کیجئے۔خُصوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجشنِ ولادت کی دھومیں مچاتے ہیں۔
(5)بارہویں شب اجتماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادق اپنے ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھا ئے، دُرود و سلام کے ہار لئے ،اشکبار آنکھوں سے صبحِ بہاراں کا استقبال کیجئے۔ بعد نَمازِ فجر سلام وعید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَکباد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔
(6)میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطفے میں12 رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کو روزہ رکھ کر مَدَنی پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔جہاں تک ممکن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر نعتوں کے نغمے سجائے، دُرود و سلام کے پھول برساتے، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد