Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
نے تمام جہانوں کے لئے رَحمت بنا کر بھیجا،جن کی خاطرساری کائنات کو سجایا گیا،وہ عظمتوں والےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم اِسی ماہِ مبارَک میں دنیا میں تشریف لائے۔اِس مہینےکو سب فضیلتیں،سعادتیں اور برکتیں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وا ٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادت کے صدقے نصیب ہوئیں،اِسی مناسَبت سےآج کے بیان میں ہم اِس مبارَک مہینےکے فضائل وبرکات،بزرگان ِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے میلاد منانے کے واقعات، اِس مہینےمیں کئے جانے والےنیک اعمال کےبارے میں سُنیں گے اوریہ بھی سُنیں گے کہ ہمیں اِس مہینے کو کس انداز میں گزارناچاہئے؟اللہ پاک ہمیں پورابیان اچھی اچھی نیتوں اور مکمل توجہ کے ساتھ سُننے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل کو اتنی فضیلتیں کیوں ملیں، حضرت امام زَکَرِیَّا بن محمد بن محمود قَزْوِیْنِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ وہ مبارک مہینا ہے جس میں اللہ پاک نے حُضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وُجودِ مَسعود کے صدقے دنیا والوں پر بھلائیوں اور سعادتوں کے دروازے کھول دیئےہیں۔اِسی مہینے کی بارہ (12) تاریخ کو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت ہوئی۔( عجائب المخلوقات، ص۶۸)
”رَبیعُ الْاَوَّل“ کہنے کی وجہ
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً جوسعادت ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل کے حصے میں آئی وہ کسی اورمہینےکو نصیب نہیں ہوئی۔ رَبِیْعُ الْاَوَّل کےمعنیٰ کیا ہیں، آئیے سُنتے ہیں:
”رَبیع“ کہتے ہیں”موسمِ بہار“ کو یعنی سردی اورگرمی کےدرمیان جوموسم ہوتا ہے اُسے ”رَبیع “ کہتےہیں۔عرب والے موسمِ بہار کے ابتدائی زمانے کو”رَبِیْعُ الْاَوَّل“کہتے