Faizan e Rabi ul Awwal

Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

کریں۔فرض نمازوں کےساتھ ساتھ نمازِ تَہَجُّدکا اِہتمام کریں۔ اِشراق و چاشت کے نوافل کا اِہتمام کریں۔نمازِ اَوَّابین کا اِہتمام کریں۔زیادہ سے زیادہ تلاوت ِ قرآن کریں۔خوب صدقہ و خیرات کریں۔مسلمانوں کونیکی کی دعوت دیں۔اُنہیں گناہوں سے بچانے  کی کوشش کریں۔ مدنی قافلوں میں نہ صِرْف  خودسفرکریں بلکہ  دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی لے کر جائیں۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت اور رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کے ابتدائی 12دنوں میں ہونے والےمدنی مذاکرے دیکھنے سُننے کی کوشش کریں۔

نفل  روزوں کا اہتمام کیجئے

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یقیناً ہماری سانسوں کا کوئی بھروسا نہیں، نہ جانے کب یہ سانسیں اور اِس کے ساتھ ہی ہمارے اَعمال کا سلسلہ رُک جائے۔ہمیں نیکیوں کا کوئی موقع ہاتھ سےنہیں جانےدیناچاہئے۔اللہ کریم کے فضل و کرم سےزندگی میں ایک بارپھر رَبِیْعُ الْاَوَّل کا مبارک مہینا ہمیں   دیکھنا نصیب ہوا ،لہٰذا اِس کے ایک ایک دن کی قدرکرتے ہوئے خوب نیک اعمال کیجئے۔ربِّ کریم کی رضاوخوشنودی  حاصل کرنے، رحمتِ الٰہی  کےحق دار بننے۔بارگاہِ مصطفےمیں ثواب پیش کرنےکی نِیَّت سے اِس مہینے کی پہلی تاریخ سے بارہویں  تاریخ   تک 12نفل روزے رکھئے۔بالخصوص بارہویں کوتو روزہ رکھنےکی بھر پور کوشش کیجئے،کیونکہ ہمارے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر  پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے  تھے،چنانچہ

حضرت ابو قَتَادَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتےہیں:حضورنبیِّ رَحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا کیاگیا تواِرشاد فرمایا:اِسی دن میری پیدائش