Faizan e Rabi ul Awwal

Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

مَدَنی مذاکرے کے علاوہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کی پہلی تاریخ سے 13تاریخ تک مَدَنی چینل پرہونے والے روزانہ کے مَدَنی مذاکروں اور اِن سے پہلے جُلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوتاہے،اِنہیں دیکھنے سُننے کی ضرورکوشش کی جائے۔*اپنے  گھر میں بالخصوص اِن مبارَک دنوں میں”مَدَنی چینل“چلانے کا اِہتمام کیا جائے تاکہ گھر کے سبھی افراد فیضانِ میلادسے مالا مال ہوں۔ * رَبِیْعُ الْاَوَّل کی خوشیاں مَدَنی چینل کے ساتھ منائیے۔ *مَدَنی مذاکرے دیکھنے سُننے کے ذریعے بٹنے والاعِلْمِ دین حاصل کیجئے۔*مَدَنی چینل پر دکھائے جانے والے جُلوسِ میلاد میںمرحبا یا مصطفے کی صدائیں لگاتے ہوئے مَدَنی پرچم اُٹھائے جلوسِ میلادکی برکتیں پائیے۔*رَبِیْعُ الْاَوَّل کےپہلے 12دنوں میں خُصوصیت کے ساتھ روزانہ محفلِ نعت کا اِہتمام کیا جائے۔*رَبِیْعُ الْاَوَّل میں ہرعاشقِ رسول کے گھرمیں بالعموم اور جامعۃ المدینہ (للبنین وللبنات) کے طلبہ و طالبات اور مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)کے بچوں اور بچیوں کے گھروں میں بالخصوص چراغاں و سجاوٹ کااِہتمام ہونا چاہئے۔*جب بھی مَدَنی مذاکرے دیکھیں سُنیں تو سُوال جواب لکھنے کااہتمام کیا کیجئے۔اِس سے بھی عِلْمِ دین میں اضافہ ہوگا۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی مذاکرہ

*امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول  تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیر ِاہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر لائیو(Live) دِکھایا جاتا ہے۔

*مدنی