Faizan e Rabi ul Awwal

Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

اعمال کی برکت سے اُن لوگوں پر اللہ کریم کی رَحمتیں اُترتی  ہیں  ۔(مَا ثَبَتَ با السُّنَّۃ،ص۱۵۵ ملتقطًا)

لہٰذاہمیں بھی چاہیےکہ شریعت کےدائرےمیں رہتےہوئے خُصوصیت کے ساتھ خوشی خوشی  اِس  مبارَک  مہینےکو نیکیوں میں گزاریں ،اِس میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کریں، ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھائیں ، جلوسِ میلاد میں جائیں،اِس دن خوب صدقہ و خیرات کی عادت بنائیں،اِنْ شَآءَ اللہ! اِس کی خوب خوب برکتیں پائیں گے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرِ اَہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جشنِ مِیْلَادمنانے والے عاشقانِ میلادکواپنے مکتوب (Letter)میں کچھ اَہَم نکات عطا فرمائے ہیں۔آئیے!چند نکات ہم بھی سُنتے ہیں:

مکتوبِ عطار کے نکات

(1)چاند رات کو اِن اَلفاظ میں تین(3)بار مَساجِد میں اِعلان کروائیے:تمام عاشقانِ رسول کو مبارَک ہو کہ رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔

(2)تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف میں خُصوصِیَّت کے ساتھ کم از کم تین(3) دن کے مدنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھرکے اندر(صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔

(3)اگرجھنڈے پر نقشِ نعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو،نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جُوں ہی  رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کا مہینا