Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تحریری مَدَنی مذاکرہ ”قسط43:تنگ وقت میں نماز کا طریقہ“صفحہ نمبر 11 سے” نمازِ باجماعت پانے“ کے تعلق سے7 نکات سُنتے ہیں:(1)اگر طُولِ خواب (یعنی لمبی نیند) سے خوف کرتا ہے تکیہ نہ رکھ بچھونا نہ بچھا کہ بے تکیہ و بے بستر سونا بھی مسنون(یعنی سُنَّت) ہے ۔ (2) سوتے وقت دِل کو خیالِ جماعت سے خوب متعلق رکھ کہ فِکر کی نیند غافل نہیں ہوتی ۔ (3) کھانا حتَّی الامکان عَلَی الصَّباح(یعنی بہت سویرے )کھا کہ وقتِ نَوْم(یعنی سونے کے وقت) تک بخاراتِ طَعام فَرو ہولیں(یعنی کھانے کے سبب پیدا ہونے والے بوجھل اثرات ختم ہو جائیں )اور طُولِ مَنام (یعنی لمبی نیند )کے باعِث نہ ہوں۔(4) سب سے بہتر عِلاج تقلیلِ غِذا(یعنی کم کھانا) ہے۔پیٹ بھر کر قیامِ لیل(یعنی رات کی عبادت)کا شوق رکھنا بانجھ(یعنی ایسی عورت کہ جس سے بچہ پیدا نہ ہو اُس)سے بچہ مانگنا ہے ، جو بہت کھائے گا بہت پئے گا، جو بہت پئے گا بہت سوئے گا، جو بہت سوئے گا آپ ہی یہ خیرات و بَرکات کھوئے گا۔
( اعلان)
نمازِ باجماعت پانے کے بقیہ نکات تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں