Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
بالخصوص یہ سلسلہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کے مُقَدّس دنوں میں مزید بڑھ جانا چاہئے ۔اِس ذِکْر کا ایک بہترین ذریعہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرودِ پاک پڑھنا بھی ہے۔کیونکہ دُرودِپاک پڑھنے کےبے شمار فضائل وبرکات ہیں،مثلاً
دُرودِ پاک کی برکت سے دلوں کی صفائی اور رِزْق میں برکت ہوتی ہے۔پُل صراط پر آسانی نصیب ہوگی۔ آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی۔لہٰذا ہمیں چاہئےکہ اِس با برکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ دُرودِ پاک پڑھیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!ہم ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں کئےجانےوالے نیک اعمال کےبارے میں سن رہےتھے۔رَبِیْعُ الْاَوَّل میںاللہ پاک اور اُس کےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب پانےوالے اَعمال کریں۔اِس کا ایک بہترین ذریعہ نوافل کی کثرت بھی ہے۔اِسی لئے ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن بھی فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کیا کرتے تھے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ میلاد!ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں دیگر نیک اعمال کے ساتھ ساتھ *ہفتہ وار