Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: *الحمد للہ! اب تک سینکڑوں کافِر مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں *لاکھوں بےنمازی نمازی بن چکے ہیں *ہزاروں دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے ۔
*آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا *محبّتِ اِلٰہی ملے گی *عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا *گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی * نیکی کا جذبہ ملے گا اور *اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔
ہر ہفتے عشا کی نماز کے بعد پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نِیّت کر لیجئے! چاہیں تو گھر پر فیملی کے ساتھ مدنی چینل پر مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے! فُلاں جگہ (مثلاً غُلام رسول بھائی کی بیٹھک میں) اجتماعی طَور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا انتظام ہوتا ہے، بہتر ہے کہ وہاں تشریف لے آیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! استقامت ملے گی۔
حضرت شیخ عبدُالحق مُحَدِّ ث دِہْلَوِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خوشی منانے والوں کو اِس نیکی کا بدلہ یہ ملے گاکہ اللہ کریم اُنہیں فضل و کرم سے جَنَّتُ النَّعِیم میں داخل فرمائےگا۔مسلمان ہمیشہ سے محفلِ میلاد کا اہتمام کرتے، وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے،کھانے پکواتے اور خوب صَدَقہ و خیرات کرتے آئے ہیں۔خوب خوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کرخرچ کرتےہیں۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وِلادتِ با سعادت کےذِکْر کا اِہتمام کر تے ہیں اور اِن تمام نیک اور اچھے