Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

جاگنے،کھانے پینے اور گفتگو کرنے میں پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کو اپناتے ہیں تو ربِّ کریم کی رحمتیں اُن پر چھما چھم برستی ہیں، کیونکہ *سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کو ربِّ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے۔*اُن کا شمار ربِّ کریم کے پسندیدہ بندوں میں ہوتاہے۔*اُنہیں خوفِ خدا نصیب ہوتا ہے۔* فکرِآخرت کی سوچ ملتی ہے۔* حقیقی محبتِ رسول نصیب ہوتی ہے۔*کئی شہیدوں کا اَجْر و ثواب حاصل ہوتاہے۔* دونوں جہاں میں کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔* پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاقُرب حاصل ہوتا ہے۔

                             آئیے !سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بڑھانے کےلئے ایک واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ

سُنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی

حضرت علی بن حُسین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے حضرت ہِبَۃُ اللّٰہ طَبَریرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہکو خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَا فَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ کریم نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ حضرت ہِبَۃُ اللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے جواب دیا:اللہکریم نے میری مغفرت فرمادی۔عرض کی:کس سبب سے؟آپ نے اِرشاد فرمایا: سُنّتِ مُبارکہ پر عمل کی وجہ سے۔(سیراعلام النبلاء،رقم:۲۷۴،ھبۃ اللہ بن الحسن، ۱۷/۴۱۹ بتغیر)

پیارے اسلامی بھائیو!یادرکھئے!ہمارےبزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر سُنّتِ کریمہ کی پَیروی کولازم و ضروری جانتےتھےاور بال برابربھی کسی مُعَامَلے میں اپنے پیارےآقا، نبی ِّآخرُ الزماں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےفرامین اور سُنّتوں کو چھوڑنا پسند نہیں کرتے تھے۔ آقا  کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں اور فرامین پر عمل کا جذبہ رکھنے والےعاشقانِ رسول کےبہت سے واقعات ہیں،چنانچہ

سُنّت پر عمل کی برکت