Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

نذر کر دیاجاتاہے۔

امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ رِزْق کی بے قدری اور بے حُرمتی پر افسوس اور اپنی کُڑھن کا اِظہار کرتے ہوئے اِرشادفرماتے ہیں:آج کل رِزْق کی بے قدری اور بے حُرمتی سے کون سا گھر خالی ہے؟ بنگلے میں رہنے والے ارب پتی سے لے کر جھونپڑی میں رہنے والے مَزدور تک رِزْق میں بےاحتیاطی کرتے نظر آتے ہیں ۔شادی میں طرح طرح کےکھانوں کے ضائع ہونے سے لے کر گھروں میں برتن دھوتے وقْت جس طرح سالن کا شوربا ،چاول اور اُن کے ا َجْزابہا دیئےجاتے ہیں ۔ کاش!ہمارے اندرکھانےکوضائع  کرنے سے بچنے بچانے کا جذبہ پیدا ہوجائے۔

لوگ کیا کہیں گے!

دوسرا نکتہ یہ ملاکہ ہمارےبُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن سُنّتوں سے اِس قدر محبت کرتے ہیں کہ سُنَّتوں پر عمل کرنے کے معاملے میں دنیا کے بڑے سے بڑے امیر، رئیس، بادشاہ، وزیر اور کسی بڑے منصب  والے کی پروا نہیں کرتے،مگر افسوس!اب سُنّتیں تو دُور کی بات ہے ہم تو فرائض و واجبات میں سُستی کرتے نظر آتے ہیں۔

اے عاشقانِ رسول!اگرہم دنیاوآخرت میں کامیاب ہوناچاہتے ہیں،دوزخ کے عذاب سے بچ کر ربِّ کریم کی رضا پانا چاہتے ہیں، حُضور نبیِّ رَحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت پانا چاہتے ہیں، جنت کی نعمتوں کاحق دار بننا چاہتےہیں،جنت میں آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا قُرب پانا چاہتے ہیں تو اِس کےلئےہمیں پیارےآقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پیارے صحابہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا کیونکہاِن مُقَدَّس ہستیوں کااوڑھنا بچھونا،سونا جاگنا، کھانا پیناالغرض ہر نیک و جائز کام سُنّتِ رسول کےمطابق ہوتا،یہ حضرات کس طرح حُضورپُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اداؤں کو اپنی زندگی میں