Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi
ہو گا۔ اگر ہم تھوڑی سی تَوَجُّہ کریں تو ہمارے خاندان میں، دُور و نزدیک کے رشتے داروں میں، گلی محلے میں یتیم بچّے عموماً موجود ہوتے ہیں، اِن میں سے کسی ایک کا یا اللہ پاک نے ہمت دی ہے تو 2، 4، 10 بچوں کا خرچ (Expense)اپنے ذِمّے لے لیجئے! ماہانہ خرچ (Monthly Expense)، جوتی کپڑا، عید تہوار پر کچھ شاپنگ وغیرہ کرواتے رہا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! روزی میں برکت بھی ہو گی، ثواب بھی ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پڑوسی بننے کے حق دار بھی ہو جائیں گے۔
الحمد للہ! امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاُمَّت کے خیر خواہ ہیں، آپ یتیموں، مسکینوں سے بہت محبّت فرماتے، ان کے ساتھ خیر خواہی کرتے رہتے ہیں۔ اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی مَدَنی ہَوْم کے نام سے یتیم خانے بھی بنا رہی ہے۔ ان مَدَنی ہَومز میں یتیموں کی پرورش کی جائے گی، ان کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام ہو گا اور ان کے لئے اچھے روز گار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آپ بھی اس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! اللہ پاک نے جتنی ہمّت توفیق عطا فرمائی ہے، اس کے مطابق 2، 4، 10، 100، 200 یتیم بچوں کے ماہانہ اخراجات اپنے ذِمّے لے لیجئے! آپ کی دِی ہوئی رقم سے یتیموں کی کفالت ہوتی رہے گی،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔
(4):بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت
پیارے اسلامی بھائیو! جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پڑوس دِلانے والا ایک نیک عمل بڑوں کا ادب کرنا اور چھوٹوں پر شفقت کرنا بھی ہے۔ جیسا کہ دکھی دلوں کے چین، سرورِ کونین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت انس رَضِیَ اللہُ عنہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:اے اَنس! بڑوں کا ادب و احترام کرو اور چھوٹوں پر شفقت کرو، یوں جنت میں تم میری رفاقت