Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

قَدْر حاصل کرلی۔([1])

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،12دسمبر 2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

صلح کرنے کے بقیہ مدنی

جوشخص لوگوں کے درمیان صُلح کرواتا ہے اللہ پاک اُسے ہر کَلِمَہ  کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتا ہے اور اُس کے پچھلے(صغیرہ)گناہ معاف فرما دیتاہے۔(الترغیب والترھیب،کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس، رقم: ۹،۳/۳۲۱ ملتقطاً) *سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرا دینا ہے۔(التر غیب والترہیب، کتاب الادب،با ب اصلاح بین الناس ،۳/۳۲۱,حدیث: ۶)*عمدہ اخلاق اور اچھے اعمال میں سے لوگوں میں صُلْح کروانا بھی ہے۔(احیاء العلوم، ۲/۱۲۶۶)اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:مسلمانوں  کے درمیان صُلْح کرواناجائز ہے مگر وہ صُلح(جائز نہیں )جو حرام کو حلال کر دے یا حلال کو حرام کردے۔(ابو داود، کتاب الاقضیۃ،  باب فی الصلح، ۳/۴۲۵، حدیث: ۳۵۹۴) مثلاً زَوجَین (میاں بیوی)میں اِس طرح صُلح کرائی جائے کہ خاوَند(شوہر)اُس عورت کی سوکن(اپنی دوسری بیوی)کے پاس نہ جائے گا یا مسلمان مقروض اِس قدر شراب و سُود اپنے غیرمسلم قرض خواہ کودے گا۔پہلی صورت میں حلال کو حرام کیاگیا،دوسری صورت میں حرام کو حلال،اس قسم کی صُلح کروانا حرام ہیں جن کا توڑ دینا واجب ہے۔(مرآۃ المناجیح،۴/٣٠٣ملخصاً)


 

 



[1]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر، جلد:19، صفحہ:155، حدیث:4415۔