Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

خوفِ خُدا میں رونے کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہبچپن شریف میں ہی کس قدر خوفِ خُدا رکھنے والے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا کی نعمت عطا فرمائے، یقیناً خوفِ خُدا اَوْر عِشْقِ مصطفےٰ میں رونا عظیم الشَّان نیکی ہے۔*حدیثِ پاک میں ہے: جس مؤمن کی آنکھوں سے خوفِ خُدا کے سبب آنسو نکلتے ہیں اگرچہ مکھی کے سَر کے برابر ہوں، پھر وہ آنسو اس کے چہرے  (Face)کے ظاہِری حصّے کو پہنچیں تو اللہ پاک اسے جہنّم پر حرام کر دیتا ہے۔([1])

* رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:  اللہ پاک کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جن کے پہلو خوفِ خُدا کے سبب لرزتے رہتے ہیں، ان کی آنکھ سے گرنے والے ہر آنسو کے قطرے سے ایک فرشتہ پیدا ہوتا ہے، جو کھڑے ہو کر اپنے رَبّ کی پاکی بیان کرنا شروع کر دیتا ہے۔([2])

* رحمتِ دو جہان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: خوفِ خُدا سے رونے والا ہر گز جہنّم میں داخِل نہیں ہو گا، حتی کہ دُودھ تھن(Udder) میں واپس آجائے۔([3])  

مشہور مفسرِقرآن حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہاِس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں:یعنی جیسے دوہے ہوئے دودھ کا تھن میں واپس ہونا ناممکن (Impossible)ہے


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمان،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ،  جلد:1، صفحہ:491، حدیث:802۔

[2]...  شُعَبُ الْاِیْمان، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ،   جلد:1، صفحہ:521، حدیث:914۔

[3]...    شُعَبُ الْاِیْمان، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ،   جلد:1، صفحہ:490، حدیث:800۔