Book Name:Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein
سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔
الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے پوچھے گئے سوالوں کے عِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں، جس میں بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی)حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے شہروں/علاقوں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل،سوشل میڈیا(مثلاً یوٹیوب،فیس بُک وغیرہ)کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی مذاکرہ دیکھا جارہا ہوتا ہے۔آپ بھی دُنیا اور آخرت کی بہتریاں پانے، اولیائے کرام کا فیضان حاصِل کرنے، دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، عِلْمِ دِین کے نُور سے آراستہ ہونے اور نیک نمازی بننے کے لئے مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!توکل و قناعت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: قناعت کبھی نہ خَتْم ہونے والاخزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث: ۱۰۴ ) (2)فرمایا:بے