Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

نے فرمایا: اے سُفیان! میں آپ سے گفتگو کرتا ہوں لیکن زیادہ گفتگوآپ کے لئے اچھی نہیں(3باتیں یاد رکھنا اور ان پر عمل کرنا):(1):اللہ پاک تمہیں کسی نعمت سے نوازے اور تم اس پر ہمیشگی چاہوتو اس پر زیادہ سے زیادہ شکر بجالاؤ کیونکہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ (پارہ:13، اِبراہِیم:7)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں  تمہیں  اور زیادہ عطا کروں  گا۔

(2):اگر تمہیں رزق میں تَاخِیر مَحْسوس ہو تو اِسْتِغْفار کی کَثرت کرو (مثلاً کَثْرت کے ساتھ اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ! پڑھتے رہا کرو!) کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ(۱۰) یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ(۱۱) وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ(۱۲) (پارہ:29، نُوْح:10تا12)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:(اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔ وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔اور مالوں  اور بیٹوں  سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے  باغات بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں  بنائے گا۔

(3):اے سفیان! اگر تمہیں غم وتکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو یا کوئی پریشانی لاحق  ہو تو لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہکی کثرت کرو کہ یہ خوشحالی کی چابی اور جنّت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔([1])

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو! فکرِ آخرت پانے، گناہ چھوڑنے، نیک نمازی بننے اور ایمان کی حفاظت کی فِکْر پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول


 

 



[1]...حلیۃ الاولیاء، جلد:3، صفحہ:225، رقم:3783۔