Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

ایسے ہی خوفِ خُدا سے رونے والے کا دوزخ میں جانا بھی ناممکن ہے۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! جوخوفِ خُدا سے روتے ہیں، ان کی اپنی تو کیا شان ہے، ان کے صدقے دوسروں پر بھی کرم ہو جاتا ہے۔ ایک مرتبہ آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   بیان فرما رہے تھے، آپ کی پیاری پیاری گفتگو سُن کر حاضِرِین میں سے ایک شخص رَو پڑا، یہ دیکھ کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اگر آج تمہارے درمیان وہ تمام مسلمان موجود ہوتے جن کے گُنَاہ پہاڑوں (Mountains)کے برابر ہیں تو انہیں اس ایک شخص کے  رونے کی وجہ سے بخش دیا جاتا کیونکہ فرشتے بھی اس کے ساتھ رو رہے تھے اور دُعا کر رہے تھے: اے اللہ پاک! جو کثرت سے روتے ہیں، نہ رونے والوں کے حق میں ان کی شفاعت قبول فرما۔([2])   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جب ان کا یہ عالَم ہے تو ...

اپنے دَور کے بہت بڑے عالِم اور ولئ کامِل حضرت داؤد طائیرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک مرتبہ اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی خِدْمت میں عرض کی: عالی جاہ! آپ اَہْلِ بیتِ پاک (یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی اولاد  )میں سے ہیں ، لہٰذا مجھے کچھ نصیحت فرما دیجئے! اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خاموش رہے، پِھر عرض کیا: عالی جاہ! آپ اَہْلِ بیت پاک میں سے ہیں، مجھے کوئی نصیحت فرما دیجئے! اس پر اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: میں تَو خُود خوفزدہ ہوں کہ اگر قیامت کے دِن میرے جدِّ اَعْلیٰ (یعنی محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم) نے میرا ہاتھ پکڑ


 

 



[1]...    مراٰۃ المناجیح، جلد:5، صفحہ:436 بتغیر قلیل۔

[2]...    شُعَبُ الْاِیْمان، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ،  جلد:1، صفحہ:494، حدیث:810۔