Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

Book Name:Imam e Jafar Ki Mubarak Aadatein

لینے کیلئے آپ کی خِدْمت میں حاضِر تھے۔ آپ نے اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلَام کا ذِکْرِ خیر کرتے ہوئے یہ واقعہ بیان کیا کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلَام نے بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا: اے اللہ پاک! مُردَے کس طرح زندہ کئے جائیں گے، مجھے آنکھوں سے دِکھا دے۔ اللہ پاک نے اپنے خلیل عَلَیْہ السَّلَام کی درخواست(Request) قبول کی اور فرمایا:

فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًاؕ-

(پارہ:3، اَلْبَقَرَۃ:260)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: تَوپرندوں میں سے کوئی چار پرندے پکڑ لوپھر انہیں اپنے ساتھ مَانُوس کرلو پھر ان سب کا ایک ایک ٹکڑا ہر پہاڑ پر رکھ دو پھر انہیں پکارو تو وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے چلے آئیں گے ۔

یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد حضرت اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: تم چاہو تو میں بھی تمہیں پرندے(Birds) زندہ کر کے دِکھا دُوں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! ضرور دکھا دیجئے!  اب حضرت اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک مور، ایک کوّا، ایک باز اور ایک کبوتَر لیا، انہیں ذبح کر کے ان کا قیمہ (Minced Meat)بنانے کا حکم فرمایا اور ان کے سَر الگ  الگ محفوظ فرما لئے۔ جب ان سب کا قیمہ بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ مِلا دیا گیا تو آپ نے باری باری چاروں پرندوں کو آواز دی: اے مور! اے کوّے! اے باز! اے کبوتَر! یُوں آپ آواز دیتے گئے اور ہر پرندے کا گوشت (Meat)اُڑ کر اپنے اپنے سَر کے ساتھ جڑتا گیا، یوں چاروں پرندے جن کو ذبح کر کے قیمہ بنایا جا چکا تھا، حضرت اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرامت سے فورًا زندہ ہو گئے۔([1])


 

 



[1]...  شَواہِدُ النَّبُوَّۃ ، صفحہ:250  بتغیر قلیل۔