Faizan e Ameer e Muawiya

Book Name:Faizan e Ameer e Muawiya

میں کنگھی کر رہی تھیں، بہن بھائی کا یہ پیار بھرا انداز دیکھ کر    اللہ پاک کے پیارے نبی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ حبیبہ! کیا تم معاوِیہ سے محبت کرتی ہو؟ عرض کیا: یہ میرے بھائی ہیں، بھلا ان سے محبت کیوں نہ ہو گی؟ مالِکِ جنّت، صاحبِ کوثَر صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ و رسول بھی معاویہ سے محبت کرتے ہیں۔([1])

تین مرتبہ جنّت کی بِشَارت

حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہمَا سے روایت ہے، غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ اس وقت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ حاضِر ہوئے، دوسرے دِن پھر ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا، اس دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ حاضِر ہوئے، تیسرے دِن پھر ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ (سُبْحٰنَ اللہ !) تیسرے دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہی حاضِر ہوئے۔ ([2])

امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ هادی اور مَهدی ہیں

تِرْمذی شریف میں ہے، حضرت عبد الرحمٰن بن ابو عمیر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں: پیارے نبی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے حق میں یُوں دُعا کی: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ ھَادِیًا مَہْدِیاً وَاهْدِ بِہٖ اے اللہ پاک! معاویہ کو ہادِی (یعنی دوسروں کو ہدایت دینے والا) بنا، ہدایت یافتہ بھی بنا اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت عطا فرما۔      ([3])  


 

 



[1]...ابن عساکر، جلد:59، صفحہ:89۔

[2]...مسند الفردوس، جلد:5، صفحہ:482، حدیث:8830۔

[3]...ترمذی، کتاب:المناقب عن رسول اللہ، باب:مناقب معاویہ، صفحہ:866، حدیث:3846۔