Faizan e Ameer e Muawiya

Book Name:Faizan e Ameer e Muawiya

فرماتے: مَرْحَباًوَ اَھْلاً بِاِبْنِ رَسُولِ اللہ! یعنی خوش آمدید! خوش آمدید! اے شہزادۂ مصطفےٰ...! ([1])

وِصَالِ امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ 

پیارے اسلامی بھائیو! جنّتی صحابی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ 78 سال اس دُنیامیں تشریف فرما رہے، آخر 60 ہجری کو رجب المرجب کے مبارک مہینے میں جمعرات کے دِن اس دُنیا سے رخصت ہوئے۔   آپ کا مزار مبارک دمشق میں بابُ الصَّغِیر کے پاس ہے، آپ کے مزار مبارک کے ارد گرد ایک عالی شان عِمَارت تعمیر کی گئی ہے، ہر پیر اور جمعرات کو مزار مبارک کھولا جاتا ہے اور خاص و عام مزار مبارک پر حاضِری کی سَعَادت پاتے ہیں۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں تمام صحابہ و اَہْلِ بیت کاباادب بنائے، صحابۂ و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کی بےپناہ محبتیں ہمیں نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 4 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیوں! عبادت کی لذت پانے، نیک کاموں میں دل لگانے اور نیک لوگوں کی صحبت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیوں پر استقامت پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ   


 

 



[1]...طبقات ابن سعد، الحسین بن علی، جلد:6، صفحہ:409۔

[2]...فیضان امیر معاویہ، صفحہ:246۔