Book Name:Faizan e Ameer e Muawiya
سال مکمل ہوئے، پھر اس کے بعد اسلام میں بادشاہت کا آغاز ہوا اور اسلام کی تاریخ میں سب سے پہلے بادشاہ جو ہوئے، وہ ہیں: حضرت امیر مُعَاوِیَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ۔ حضرت امیر مُعَاوِیَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہی پہلے شخص ہیں جنہوں نے مُلکِ شام کو اپنا دار الحکومت مقرر فرمایا، اس سے پہلے اسلام کی تاریخ میں کسی وقت بھی مُلْکِ شام دارُ الحکومت نہیں بنا۔
لہٰذا پتا چلا! وہ جو تورات شریف میں ارشاد ہوا تھا: وَ مُلْکُہٗ بِالشَّام یعنی حضور جانِ کائنات صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا مقامِ بادشاہت مُلْکِ شام ہو گا،حُضُورِ اکرم، نُورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے یہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی بادشاہت کا بیان ہے، جسے تورات شریف میں اَوْصَافِ مصطفےٰ میں نعتِ مصطفےٰ کے طَور پر بیان کیا گیا ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ صحابہ و اہل بیت !حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہکی شان و عظمت کے قربان جائیے! اللہ پاک نے آپ کی حکومت کو حکومتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم قرار دیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! ا س پُوری تفصیل سے 3 ایمان افروز مدنی پھول سیکھنے کو ملے:
(1):کمالاتِ صحابہ کمالاتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ہیں
صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے کمالات کا ذِکْر صِرْف ان کے کمالات ہی کا ذِکْر نہیں بلکہ نعتِ مصطفےٰ بھی ہے۔ دیکھئے! حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ صحابی ہیں،اللہ پاک نے تورات