Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

*خلیفہ مُعْتَصِم بہت ظالِم اور سخت دِل بادشاہ تھا، جب اس کا آخری وقت آیا تو یہ اپنے بستر پر لیٹا تڑپتا تھا اور بار بار کہتا تھا: لَوْ عَلِمْتُ اَنَّ عُمْرِی ھَکَذَا قَصِیْرٌ مَا فَعَلْتُ  یعنی اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میری عمر اتنی کم ہے تو میں بادشاہی نہ کرتا۔ ([1])  

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے!یہ بادشاہوں کے عبرتناک جملے ہیں، وہ بادشاہ جنہوں نے زندگی عیش و عشرت میں گزاری، خزانوں کے اَنْبار اِن کے اِختیار میں رہے، خَادِموں اور کنیزوں کی ان کے ہاں کوئی کمی نہیں تھی مگر جب دُنیا سے گئے تو کیا لے کر گئے...؟ صِرْف ایک کفن...!! اور کچھ بھی نہیں۔ لہٰذا یہ مقامِ عبرت ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ دُنیا بنانے کی فِکْر چھوڑیں اور جو کچھ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے، اس کے ذریعے آخرت کی طلب میں لگ جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(4):قارُون کو چوتھی نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل کے نیک مسلمانوں نے قارُون کو چوتھی نصیحت کرتے ہوئے کہا:

وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ (پارہ:20، اَلْقَصَص:77)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور احسان کر جیسا الله نے تجھ پر احسان کیا

یعنی جیسے اللہ پاک نے تجھ پر احسان فرمایا، ایسے ہی تُو بھی صدقہ و خیرات کر کے،


 

 



[1]... احیاء العلوم والدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، باب فی کلام المحتضرین...الخ، جلد:4، صفحہ:582بتغیر۔