Book Name:Qaroon Ko Naseehat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!قارُون اللہ پاک کے نبی موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا چچا زاد بھائی تھا * بہت خوبصُورت بھی تھا*آسمانی کتاب تورات شریف کابہت اچھا قارِی بھی تھا*پِھر اسے مال عطا کیا گیا۔ *روایات کے مطابق جب قارُون سُوار ہو کر نکلتا تو کئی خچروں پر اس کے خزانے کی صِرْف چابیاں لادِی جاتی تھیں۔ اتنا مال ملنے کے بعد چاہئے تو یہ تھا کہ یہ اللہ پاک کے حُضُور سر جھکاتا، اس کا شکر ادا کرتا مگر یہ بدبخت ، بدباطِن نکلا، اس نے سرکشی کی راہ اپنائی اور مُنَافِق ہو گیا۔ ([2])