Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

*اس لئے کبھی بھی فخر نہ کریں*تکبُّر نہ کریں*شیخی نہ ماریں*اللہ پاک نے مال عطا کیا ہے تو یہ اس کی عطا ہے*اس نے کسی کو غریب رکھا ہے تو یہ اس کی تقسیم ہے۔ بس سَر جھکا کر ہی رکھیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللہ  ُیعنی جو اللہ پاک کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے، اللہ پاک اسے بلندی عطا فرما دیتا ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہمیں *مال و دولت *اچھی آواز*اچھے اَخْلاق*عقل مندی اور دیگر نعمتوں کے معاملے میں فخر و تکبُّر اور شیخی میں مبتلا ہونے سے محفوظ فرمائے اور ہمیشہ خُود پسندی سے بچنے اور عاجزی اختیار کئے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):قارُون کو دوسری نصیحت

اے عاشقانِ رسول! بنی اسرائیل کے نیک مسلمانوں نے قارُون کو دوسری نصیحت کرتے ہوئے کہا

وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ (پارہ:20، اَلْقَصَص:77)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: اور جو مال تجھے الله نے دیا ہے اس کے ذریعے آخرت کا گھر طلب کر۔

[1]...معجم اوسط، جلد:3، صفحہ:382، حدیث:4894۔