Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

اس لئے ابھی وقت ہے، ہم ابھی زِندہ ہیں، ہم اس خوبصُورت نصیحت کو قبول کر لیں:

وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ (پارہ:20، اَلْقَصَص:76)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: اور جو مال تجھے الله نے دیا ہے اس کے ذریعے آخرت کا گھر طلب کر۔

کاش! ہم آخرت کے طلب گار بن جائیں، اللہ پاک نے ہمیں جو کچھ عطا فرمایا ہے، اس کے ذریعے دُنیا نہیں بلکہ آخرت طلب کیا کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3):قارُون کو تیسری نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل کے نیک مسلمانوں نے قارُون کو تیسری نصیحت کرتے ہوئے کہا:

وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا (پارہ:20، اَلْقَصَص:77)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھول

اس آیتِ کریمہ میں فرمایا گیا کہ دُنیا سے اپنا حِصَّہ مت بھولو...!!اس سے کیا مُراد ہے؟اس بارے میں ایک بزرگ  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: اس سے مراد کفن ہے۔([1])  

اَللہُ اَکْبَر!اس دُنیا سے ہمارا حِصَّہ صِرْف کفن کی 2 چادریں ہیں*ہم ساری زِندگی کماتے رہیں*کارَیں بھی خرید لیں*کوٹھیاں*بنگلے بھی بنا لئے*اربوں کھربوں روپے بھی جمع کر لئے*ہزارہا میڈل بھی ہمارے پاس جمع ہیں*دُنیا کی ہر طرح کی نعمت


 

 



[1]... شرح الصدور ، صفحہ:23۔