Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

پوچھا جائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: آدمی روزِ قیامت اس وقت تک اپنے پاؤں نہ اُٹھا سکے گا جب تک ان 5 سوالوں کے جواب نہ دے لے(1):تم نے زندگی کیسے گزاری؟(2):جوانی کس طرح گزاری ؟ (3):مال کہاں سے کمایا ؟ اور(4):کہاں کہاں خرچ کیا ؟(5):اپنے علم کے مطابق کہاں تک عمل کیا ؟([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ غور کا مقام ہے۔ آہ! آج کل بےحسی عام ہے، ہم مال حلال طریقے سے کما رہے    ہیں یا حرام ذریعہ سے؟ اس بات کی فِکْر کم ہی لوگ کرتے ہیں۔ پِھر وہ مال خرچ کہاں ہو رہا ہے؟ اس کی فِکْر بھی بہت تھوڑے لوگوں کو ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب فرمائے۔ اپنی آمدن اور خرچ کے متعلق بہت محتاط رہنا ضروری ہے۔ ورنہ یہ مال ہمیں جہنّم میں لے جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں مال و دولت کی حرص سے بچنے، اللہ کریم نے جو مال عطا کیا ہے، اس کے ذریعے جنّت کمانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع

پیارےاسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و


 

 



[1]...ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، باب فی القیامۃ، صفحہ:574، حدیث:2416۔