Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

اللہ پاک کا پیارا بندہ

اللہ پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: لوگ اللہ پاک کے عِیَال (اس کے بندے، اُس کے محتاج ہیں) ہیں، اللہ پاک کا زیادہ پیارا وہ ہے جو اللہ پاک کے عیال کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہو۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5):قارُون کو پانچویں نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل کے نیک مسلمانوں نے قارُون کو پانچویں نصیحت کرتے ہوئے کہا:

وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ(۷۷) (پارہ:20، اَلْقَصَص:77)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور زمین میں  فساد نہ کر، بیشک الله فسادیوں  کو پسند نہیں  کرتا۔

یہ بھی ایک اَہَم نصیحت ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اے قارُون! اللہ پاک نے تجھے مال و دولت عطا فرمایا، رَبِّ کریم نے تمہیں ایسے اِنعامات سے نوازا تو اب گُنَاہ  مت کر، ان نعمتوں کو اللہ پاک کی نافرمانی میں استعمال کر کے زمین میں فساد مت پھیلا...!!

مال و دولت کو گُناہ میں خرچنے کا وبال

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ مال کو گُنَاہوں میں استعمال کرنا بڑی ہلاکت کا سبب ہے۔ بےشک مال ایک نعمت ہے اور اس نعمت سے متعلق بھی روزِ قیامت


 

 



[1]...موسُوعہ ابنِ ابی دُنیا، کتاب: قضاء الحوائِج، جلد:4، صفحہ:159، حدیث:24۔