Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

ہے، لہٰذا ذوقِ رمضان برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم رمضان کریم  کے بعد بھی نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح پر توجہ دیں۔

نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح کا طریقہ

حضرت شیخ فرید الدِّین عطار  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:نفس کو قابُو میں کرنے کے لئے تین ہتھیاروں کی ضرورت ہے: (1): خنجرِ خاموشی(2):شمشیرِ جُو (یعنی بھوک کی تلوار)  (3): نیزۂ تنہائی و ترکِ ہجوم۔ یہ تین ہتھیار ہوں تو نفسِ اَمَّارہ کو قابو میں کر کے اس کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول! اگر ہم باقی 11 مہینوں میں بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ تین کام مستقل طور پر اپنا لیں۔  نمبر 1: خنجرِ خاموشی۔

خاموشی کے فضائل

ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو بندہ اللہ پاک اور آخرت کے دِن پر ایمان رکھتا ہے،  اسے چاہیے کہ اچھا بولے یا خاموش رہے۔([2])

حضرت  اَسْوَد   رَضِیَ اللہُ عَنْہ   صحابئ رسول ہیں، آپ فرماتے ہیں: میں نے اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی خدمت میں عَرْض کیا: یا رسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے نصیحت فرمائیے! سرورِ عالَم، نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: کیا تم اپنی زبان پر قابُو رکھ سکتے ہو؟  میں نے عرض کیا: اگر میں اپنی زبان پر بھی قابُو نہ رکھ پاؤں تو


 

 



[1]...پند نامہ عطار،صفحہ:25۔

[2]...  بخاری ،کتاب الرقائق، باب حفظ اللسان، صفحہ:1592،حدیث: 6475۔