Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف، مسلم شریف، فتاوی شامی، احیاء العلوم، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے۔ *دَرْس نِظَامی یعنی عالِم کورس 8 سال کا کورس ہے، اگر آپ اتنا وقت نہیں دے سکتے، مصروفیات ہیں، گھریلو مسائل ہیں تو کوئی بات نہیں، آن لائِن جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے، گھر بیٹھے ہی دَرْسِ نظامی کیجئے ۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام”فجر کے لئے جگانا“

پیارےاسلامی بھائیو!ذوقِ رمضان کو برقرار رکھنے، ایمان کی سلامتی کی دولت پانے اور قلب و نگاہ کی پاکیزگی کو بڑھانےکے لئے عاشِقانِ رَسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دینی کام”فجر کے لئے جگانا“بھی ہے۔ *اَلْحَمْدُلِلّٰہ” فجر کے لئے جگانے“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔*نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔*مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔*”نیکی کی دعوت دینے کا ثواب بھی کمایا جا سکتا ہے۔ *دعوتِ اسلامی کی نیک نامی ہوگی۔*فجر کے لئے جگانے والا بار بار مُسلمانوں کوحج اور میٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے، اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں، اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔ * فجر کے لئے جگانے میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صحت