Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

سقطی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  تشریف فرما تھے، دیگر لوگ بھی حاضِر تھے، شُکر کے متعلق بات چل رہی تھی، حضرت سِرِّی سقطی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے حضرت جنید بغدادی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے فرمایا: بیٹا! تم بتاؤ! شُکر کیا ہے؟حضرت جنید بغدادی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے عرض کیا: اَنْ لَّا تَعْصِی اللہَ بِنِعْمَۃٍ یعنی نعمت کے بدلے میں اللہ پاک کی نافرمانی نہ کرنا، یہ شُکر ہے۔  ([1])

معلوم ہوا اَصْل شُکر تو یہی ہے کہ آدمی کو نعمت ملے تو گُنَاہوں میں مَصْرُوف ہونے کے بجائے، اللہ پاک کا فرمانبردار بنے۔ اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی نعمتوں پر خوب خوب شُکر ادا کرنے، رمضان کے بعد بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔

نیک لوگوں کی ایک دُعا

اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں عقلمند و نیک لوگوں کی ایک دُعا ذِکْر فرمائی ہے، ارشاد ہوتا ہے:

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ(۸) (پارہ:3،سورۂ آلِ عمران:8)

ترجَمۂ کنزالعرفان:اے ہمارے رب تو نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی ہے، اس کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں  اپنے  پاس سے رحمت عطا فرما بیشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے ۔

الحمد لِلّٰہ! ماہِ رمضان میں دِل ہدایت پاتے ہیں*نمازیوں کی تعداد بڑھتی ہے *تلاوت کرنے والوں کی تعداد میں اِضافہ ہوتا ہے*تراویح* اعتکاف* صدقہ


 

 



[1]...رسالہ قشيریہ ،کتاب الشکر ، صفحہ:212۔