Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
بھی اچھی ہوگی۔ اِس دینی کام کا رِسالہ بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔اِس کا مطالعہ کیجئے اور اس میں دیئے گئے طریقَۂ کار کے مطابق اس دینی کام کو خوب بڑھانے کی کوشش بھی کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سےجوتے پہننے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(1) جوتے کثرت سے استعمال کیا کروکہ آدمی جب تک جوتےپہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوارہوتاہے(یعنی کم تھکتا ہے۔)(مُسلِم،ص۱۱۶۱، حدیث: ۲۰۹۶ ) (2)جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکروغیرہ ہوتونکل جائے ۔(3)فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو سیدھی جانب سےا ِبتدا کرنی چاہیےاورجب اُتارےتو اُلٹیجانب سے اِبتدا کرنی چاہیےتاکہ سیدھا پاؤں پہننے میں اوّل اوراُتارنےمیں آخِری رہے۔(بُخاری،۴/۶۵،حدیث:۵۸۵۵)
جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد