Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
اُمامہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے گھر دن کے وَقت مہمان کی آمد کے علاوہ کبھی دُھواں نہ دیکھا گیا( یعنی آپ دن کو کھانا کھاتے ہی نہ تھے روزہ رکھتے تھے)۔ ([1])
(1):جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6 دن شَوّال میں روزے رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([2])
(2):جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر ان کے بعد6 دن شوال کے روزے رکھے، تو ایسا ہے جیسے دَہْر (یعنی عمر بھر کا)روزہ رکھا۔([3])
قرآن سمجھنے کی کوشش جاری رکھئے!
پارہ 2، سورۂ بقرہ، آیت:185 میں ارشاد ہوتا ہے:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ- (پارہ:2،البقرہ:185)
ترجَمۂ کنزالعرفان:رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں (پر مشتمل ہے)۔
علمائے کرام فرماتے ہیں: اس آیتِ کریمہ میں رمضان المبارک کے روزے فرض