Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

ہونے کی حکمت کو بیان کیا گیا، وہ حکمت یہ ہے ماہِ رمضان وہ مہینا ہے، جس میں قرآنِ کریم نازِل کیا گیا۔اب اللہ پاک نے اسی ماہِ مبارک کے روزے فرض فرما دئیے! اس لئے کہ روزہ رکھنے، بھوک پیاس برداشت کرنے کی برکت سے عقل  تیز ہوتی ہے، لہٰذا نزولِ قرآن کے مہینے میں روزے فرض کئے گئے تاکہ لوگ روزے رکھیں، ان کی سمجھنے کی قُوَّت مضبوط ہو اور اس کی برکت سے قرآن سمجھنا آسان ہو جائے۔

پیارے اسلامی بھائیو!   معلوم ہوا رمضان المبارک کا ایک بڑا مقصد قرآنِ کریم کے ساتھ وابستگی اپنانا، قرآنِ مجید کو پڑھنا،اسے سمجھنے کی خوب کوشش کرنا بھی ہے۔ اس لئے اگر ہم ذوقِ رمضان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم ماہِ رمضان کے بعد بھی قرآنِ کریم کو پڑھیں، اسے سمجھیں اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھیں۔ اگر ہم رمضان المبارک کے بعد بھی اپنا تعلق مضبوط رکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے اُمِّید ہے کہ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!ذوقِ رمضان بھی برقرار رہے گا، نیکیوں کی توفیق بھی ملتی رہے گی، دِل بھی روشن ہو گا اور نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح کا سامان بھی ہوتا رہے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔  

اے عاشقانِ رسول!  دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں چلنے والے جامعاتُ المدینہ میں سے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے۔ ابھی رمضان المبارک کے بعد اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!دَرْسِ نظامی کی نئی کلاسیں شروع ہوں گی، جامعاتُ المدینہ کے داخلے کھلے ہیں، ہمت کیجئے، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے،