Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

جامعۃ المدینہ میں داخِل کروائیے! اللہ پاک ہم سب کو عالِمِ باعَمَل بن کر دوسروں کو بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

نیک عمل نمبر 71 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! علمِ دین میں اضافے اور فرض علوم حاصل کرنے کیلئے بھی ہمیں چاہیے کہ ہم دینی کتب کا مطالعہ کریں، الحمد اللہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں 72 نیک اعمال میں ایک نیک عمل مطالعہ کرنے کے لئے بھی دیا ہےچنانچہ نیک عمل نمبر 71 یہ ہے کہ کیا آپ نے زندگی بھر کے نصاب کا مطالعہ فرما لیا؟ (منہاج العابدین، جاء الحق، بہار شریعت حصہ 9 سے مرتد کا بیان، حصہ 16 سے خرید و فروخت کا بیان اور والدین کے حقوق کا بیان، (اگر شادی شدہ ہیں تو) حصہ 7 سے محرمات ک ابیان اور حقوق الزوجین، حصہ 8 سے بچوں کی پرورش کا بیان، طلاق کا بیان، حرمتِ مصاہرت، ظہار کا بیان اور طلاق کنایہ کا بیان۔ اعلی حضرت کی کتب ”تمہید الایمان،حسّام الحرمین، نیز مکتبۃ المدینہ کی کتابیں ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب) اور اس کے علاوہ اور بھی کتابیں اور رسائل ہیں انہیں ”72 نیک اعمال“ کے رسالے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی اس نیک عمل پر عمل کرتے ہوئے ان کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیےاس سے بہت سا علمِ دین حاصل ہوگا۔ آپ بھی نیت کریں کہ ”72 نیک اعمال“ کا رسالہ پُر کریں گے اور ان کتابوں کا مطالعہ بھی کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد