Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

(5):عُلَما کی فضیلت ایسی ہے جیسے...!!

تِرمذی شریف میں حدیثِ پاک ہے، حضرت ابواُمامَہ باہَلی   رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: سرورِ عالَم، نورِ مجسم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی پاک بارگاہ میں ایک عبادت گزار اور ایک عالِم کا ذِکْر کیا گیا، اس پر دوجہاں کے تاجدار، مکی مدنی سردار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: فَضْلُ العَالِمِ عَلَى العَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى اَدْنَاكُم یعنی عالِمْ کی فضیلت عبادت گزار پر ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے ادنیٰ (یعنی سب سے کم رُتبے والے) پر۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! یہ عُلَمائے کرام کی بےمثال فضیلت ہے، ذرا غور فرمائیے! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی فضیلت کتنی بلند ہے، آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نبیوں کے تاجدار ہیں، امامُ الانبیا ہیں، اللہ پاک کے بعد سب سے بُلند رُتبہ اور مقام جس ہستی کو مِلا وہ مبارک ہستی میرے اور آپ کے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہیں، اتنے بلند رُتبہ رسول، رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  فرما رہے ہیں کہ عالِمِ (دِین) کی فضیلت عبادت گزار پر ایسی ہی ہے جیسی میری فضیلت کم رُتبہ  اُمّتی پر ہے۔

اب ہم نے غور کرنا ہے، سب سے کم رُتبہ اُمّتی کون ہے؟ اور ہمارے آقا و مولیٰ مکی مدنی  مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی اُس پر فضیلت کتنی ہے؟اِسے یقینی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا، البتہ عُلَمائے کرام نے اس کا ایک اندازہ لگایاہے،  عُلما فرماتے ہیں: *سب سے کم درجہ اُمّتی وہ ہے، جس کے دِل میں ایمان کا نُور تو موجود ہے مگر اس کی زِندگی گُنَاہوں میں گزر رہی ہے، یہ سب سے کم درجہ ہے *پھر اس کے اُوپر مؤمنِ صالِح یعنی نیک مسلمان کا درجہ


 

 



[1]...ترمذی، ابواب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ، صفحہ:632، حدیث:2685۔