Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya
علم سیکھنے والے کیلئے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!علم سیکھنے والےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔(مسلم، ص۱۱۱۰، حدیث:۶۸۵۳) (2)فرمایا: جو شخص علم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ (طبرانی کبیر، ۸/۵۵، حدیث: ۷۳۵۰) *علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزُرگان دین کی سنت ہے۔(40 فرامیں مصطفی، ص۲۳) *علم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا یقیناً باعثِ فضیلت ہےلیکن سُوال کرنے کے آداب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے۔ (فیضان داتا علی ہجوری، ص۱۳)*علم خزانہ ہے اور سُوال کرنا اس کی چابی ہے۔(الفردوس بماثور الخطاب،۲/۸۰،حدیث:۴۰۱۱) *علم سیکھنے کے لئے سوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات، ص۸)*خوشامد کرنا مؤمن کے اخلاق میں سے نہیں ہے مگر علم حاصل کرنے کے لئے خوشامد کرسکتا ہے۔(شعب الایمان ،باب فی حفظ اللسان،۴/۲۲۴ ، حدیث: ۴۸۶۳) *ایسے سوالات کرنے سے بھی بچا جائے جس کا دنیاوی یا اُخروی فائدہ نہ ہو۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ،ص۹)
علم سیکھنے والے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو