Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya
پڑھتے ہوئے بھی اسلامی اَخْلاق اور اسلامی حُلْیَہ (مثلاً داڑھی وغیرہ) برقرار رکھیں۔ ان شرائط کے ساتھ جائِز دُنیوی عِلْم سیکھنا جائِز ہے۔
(3):اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ یُرِدِ اللہُ بِہٖ خَیْراً یُّفَقِّہْہُ فِی الدِّیْناللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دِین کی سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے۔([1])
(4):عُلَما انبیا کے وارِث ہیں
حضرت کَثِیر بن قَیْس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں دمشق کی مسجد میں صحابئ رسول حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر تھا، اس وقت آپ کے پاس ایک شخص آیا، اس نے عرض کیا: اے ابودرداء رَضِیَ اللہُ عنہ ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ رسولِ اکرم، نورِ مجسم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ایک حدیث بیان فرماتے ہیں، میں وہ حدیثِ پاک سیکھنے کے لئے مدینۂ منورہ سے آیا ہوں۔ حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: کیا تم تجارت کے لئے نہیں آئے؟ عرض کیا: نہیں۔ فرمایا: تجارت کے عِلاوہ (دمشق میں) تمہیں کوئی اور کام ہو، جس کے لئے تم آئے ہو ؟ عرض کیا: نہیں (میں تو صِرْف حدیثِ رسول سیکھنے کے لئے اتنی دور سے حاضِر ہوا ہوں، اس کے عِلاوہ میرا کوئی اور مقصد نہیں ہے)۔ اس پر حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہُ عنہ نے طالِبِ عِلْمِ دین کے فضائِل بیان کرتے ہوئے فرمایا: میں نے اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم