Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

دینے پر)اتنی شاباش دی!اِبلیس بولا: تمہیں نہیں معلوم جو کچھ تم نے کیا،سب اِسی(علمِ دین پڑھنے سے روکنے والے) کا صدقہ ہے۔اگر(دِینی)عِلْم ہوتا تو وہ (لوگ)گُناہ نہ کرتے۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا شیطان کا سب سے بڑا ہدف مسلمانوں کو عِلْمِ دین سے روکنا ہے کہ اگر مسلمان عِلْمِ دِین سیکھنے سے رُک جائے تو اس کا گُنَاہوں سے باز رہنا بہت دُشوار ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ عِلْمِ دین حاصِل کریں، اس میں کسی قسم کی سستی نہ کریں۔

اللہ پاک ہم سب کو عِلْمِ دِین سے محبت و اُلْفَت نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور دُنیا بھر میں پھیلانے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں جامعاتُ المدینہ چل رہے ہیں، جہاں اسلامی بھائیوں و اسلامی بہنوں کو الگ الگ جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالِم و عالِمہ کورس ) کروایا جاتا ہے۔ الحمد للہ! جامعۃ المدینہ میں عِلْمِ تفسیر  و اُصُولِ تفسیر، عِلْمِ حدیث و اُصُولِ حدیث، عِلْمِ فقہ و اُصُولِ فقہ، عِلْمِ کلام،  مختلف عُلُومِ لغت مثلاً عِلْمِ نحو، عِلْمِ صرف، عِلْمِ بیان، عِلْمِ بدیع، عِلْمِ معانی وغیرہ  تقریباً 15 عُلُوم و فُنون سکھائے جاتے ہیں۔

جامعۃُ المدینہ میں داخلے جاری ہیں، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لیجئے! اپنے بچوں کو، بچیوں کو داخِل کروائیے! اپنے عزیز رشتے داروں اور دوست احباب کا ذِہن بنائیے، انہیں بھی


 

 



[1]...ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، صفحہ:356۔