Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

تمام ارکان ہیں یعنی وہ نماز کے تمام اَرکان اچھی طرح اور خشوع کے ساتھ ادا کرے اور تمام اَرکان اچھی طرح ادا کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہر رُکن پورے طریقے پر(سنّتوں وغیرہ کا لحاظ کرتے ہوئے) ادا کیا جائے۔ (مزید فرماتے ہیں:) نماز، صغیرہ (یعنی چھوٹے) گناہوں کے لئے کفّارہ ہوگی،کبیرہ (یعنی بڑے)گناہوں کے لئے نہیں، کیونکہ کبیرہ گناہ نماز سے مُعاف نہیں ہوتے (کبیرہ گناہوں کی معافی کے لئے توبہ اور اس کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے )۔ ([1])

روزی میں بَرَکت کا مضبوط ذَرِیعہ

روزی میں برکت کا مضبوط ترین ذریعہ یہ ہے کہ انسان نماز کو خشوع و خضوع، تَعدیلِ اَرکان(یعنی ارکانِ نماز ٹھہر ٹھہر کرادا کرنے) کا لحاظ کرتے ہوئے اور تمام واجبات اور سنن وآداب  کا لحاظ رکھتے ہوئے ہوئے ادا کرے۔([2])

آگ لگ گئی مگر نماز میں مشغول رہے!

تابعی بزرگ حضرت مُسلم بن یَسَار  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس قدر توجُّہ کے ساتھ نماز پڑھتے کہ اپنے آس پاس کی کچھ بھی خبرنہ ہوتی، ایک بار نماز میں مشغول تھے کہ قریب آگ بھڑک اٹھی لیکن آپ کو احساس تک نہ ہوا یہاں تک کہ آگ بجھادی گئی۔([3])

اللہ پاک ہمیں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ ہم خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کس طرح پڑھ سکتے ہیں...؟ اس کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  نے اپنی کتاب فیضانِ نماز میں اس کے طریقے


 

 



[1]...  التیسیر ، جلد:2، صفحہ:358۔

[2]...  راہِ علم، صفحہ:92 و 103۔

[3]...   الزہد لاحمد بن حنبل، صفحہ:202، رقم:1401۔