Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
تو ہو گئے تھے، بس اسی پر اللہ پاک کی رحمت جوش میں آئی اور ان ڈاکوؤں کو تَوبہ کی توفیق عطا کر دی گئی....!!
یہ یقیناً رَبِّ رحمٰن و رحیم کی عَطا ہے* جو جتنا اُس کے حُضُور حاضِر ہوتا ہے*جتنا اس کی بارگاہ میں جھکتا ہے*جتنا اس کی طرف دِل لگاتا ہے، اسے اُتنا ہی نوازا جاتا ہے۔ اس میں ہمارے لئے سبق ہے کہ جب جُھوٹ مُوٹ نماز کی شکل بنانے والوں کو رَبّ کی رحمت نے مَحروم نہ چھوڑا تو ہم اگر اللہ پاک کی رضا کے لئے، جُھوٹ مُوٹ نہیں بلکہ سَچ مُچ نماز پڑھنے کی عادَت بنائیں تو کیا کچھ کرم نوازیاں نہیں ہوں گی...!!
اللہ پاک ہمیں اچھے انداز میں نمازیں پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! نماز بہت بابرکت عِبَادت ہے *نماز اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے * نماز پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے * نماز انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی سُنّت ہے *نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے *نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے *نماز نُور ہے * نماز دِین کا ستون ہے *جنّت کی چابی ہے *نماز سے رحمت اُترتی ہے *نماز دُعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے *نماز بیماریوں سے بچاتی ہے *بدن کو راحت پہنچاتی ہے *نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے *نماز بےحیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے *نماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اَعْمال سے اَفْضل ہے *نمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اسے روزِ قیامت اللہ پاک کا دِیدار ہو گا۔([1])