Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

اندر واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ 72 نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 2 یہ ہے :”  کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں؟ (کاش پہلی صف مع تکبیر اولی کبھی نہ چھوٹے)“۔ اس نیک عمل  پر عمل کرنے کی برکت سے ان شاء اللہ ہم نماز کے پابند بن جائیں گے، تو سب نیت کریں کہ آج سے نیک اعمال کا رسالہ پابندی سے رسالہ پُر (Fill)   کریں گے ان شاء اللہ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسواک کی سُنّتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے رسالے  ’’163 مَدنی پُھول‘‘سےمسواک کی سنّتیں اور آداب سنتے ہیں ۔ پہلےدو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ ہوں:*دو رَکْعَت مِسواک کر کے پڑھنا بغیرمِسواک کی ستّر (70)رَکعتوں سے اَفْضل ہے۔([1]) *مسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور(یہ)اللہ پاک  کی رِضا کا سبب ہے۔([2]) *حضرت ابنِ عبّاس    رَضِیَ اللہُ عنہم اسے روایت ہے کہ مِسواک میں دس خُوبیاں ہیں:(چند یہ ہیں )مُنہ صاف کرتی، مَسُوڑھے کو مضبوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی ،بلغم دُور کرتی ہے،مُنہ کی بدبو ختم کرتی، سُنَّت کے مُوافِق ہے ،فرشتے خُوش ہوتے ہیں،رَبّ کریم راضی ہوتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔


 

 



[1] اَلتَّرغِیب وَالتَّرھیب  ،۱/۱۰۲ ،حدیث:۱۸

[2] مُسندِ احمد ، ۲ /۴۳۸،حدیث:۵۸۶۹