Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

ہوں تو نماز شروع کرنے سے پہلے دوسرے نہ دیکھیں،  اِس طرح اُلٹے کندھے کی طرف 3بار تُھو تُھو کیجئے پھر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِّی الْعَظِیْم پڑھئے *قیام میں سجدے کی جگہ * رکوع میں قدموں پر * سجدے میں ناک پر اور * قعدے میں گود میں نظر رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وسوسوں سے بچت ہوگی (20):جو نماز ادا کر رہے ہیں، اُسے اپنی زندگی کی آخری نماز تصور کیجئے (21):یہ ذہن بنائے رکھئے کہ مجھے اللہ پاک دیکھ رہا ہے (22):مختلف نمازوں میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے علاوہ پڑھی جانے والی سُورتیں بدل بدل کر پڑھئے (23):دورانِ نماز تلاوت میں تجوید کے ضَروری قواعد پر عمل کیجئے (24):آیات و اذکار کا ایک ایک حَرف دُرست اَدا کیجئے اور (25):نماز میں جو کچھ پڑھتے ہیں اُس کے معنیٰ پر نظر رکھئے (26):نماز کے فرائض، واجبات، سُنن و مستحبات اچھی طرح بجا لایئے (27):جلد جلد نہیں بلکہ اطمینان سے نماز پڑھئے۔

اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازیں، پابندی کے ساتھ باجماعت مسجد میں، ظاہِری باطنی آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے پڑھتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 2 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!  اپنے آپ کو نماز کا پابند بنانے اور دیگر نیک اعمال پر خود کو عامل بنانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کی عادت بنائیے ان شاء اللہ اس کی برکت سے آپ اپنے