Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

اس لئے ہمیں چاہئے کہ نماز پڑھا کریں، پانچوں نمازیں پڑھا کریں، مسجد میں باجماعت پڑھا کریں ، زہے نصیب! پہلی صَف میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہو جائیں گی۔

نماز برائیوں سے روکتی ہے

اللہ پا ک پارہ 21 سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوْت آیت45 میں ا رشاد فرماتا ہے :

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پارہ:21، العنکبوت:45)

ترجمہ کنزُ العِرفان:  بیشک نماز بے حیائی اور بُری بات سے روکتی ہے۔

اللہ پاک کافرمانِ عا لی شان بلا شک و شبہ حق،حق ،حق ہے۔ یقینا  نماز بے حیائی اور بُری باتوں سے منع کرتی ہے۔

لیکن ایک سُوال ذِہن میں اُبھرتا ہے کہ اگر ہم مُعَاشرے میں دیکھیں تو یقیناً مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو نماز نہیں پڑھتے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ سارے ہی مسلمان نماز نہیں پڑھتے، ہر محلے، ہر مسجد میں نمازیوں کی تعداد تو ہوتی ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ ان نمازیوں میں بھی بُرائیاں پائی جاتی ہیں۔ بے شمار نمازیوں کے اندر *ماں باپ کی نافرمانی *بے پردگی *گالی گلوچ *غیبت *چغلی *فحش گوئی *دل آزاری *لوگوں کی حق تلفی *سود و رِشوت کے لین دَین وغیرہ وغیرہ گناہوں کی کثرت ہے! جب اللہ پاک فرما رہا ہے کہ نماز بُرائی اور بےحیائی سے روکتی ہے، پِھر ان نمازیوں کی نماز،  انہیں بُرائیوں سے کیوں رَوک نہیں پا رہی...؟ کیا حقیقی نمازی *جھوٹا *دَغا باز *چُغل خور *رِزقِ حرام کمانے اور * کھلانے والا *فلموں ڈراموں کا شیدائی *مُیوزیکل پروگراموں اور *گانے