Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool

تو آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ارشاد فرمایا : جو اس کے رُکوع و سجود پورے نہیں کرتا۔([1])

نماز میں جلدی مچانے کے نقصانات

خادمِ نبی، حضرتِ اَنس بن مالِک   رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے پیارے نبی، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالی شان ہے: جو نمازیں اپنے وقت میں ادا کرے اور نمازکے لئے اچھی طرح وُضو کرے اور اس کے قیام، خشوع، رُکوع وسجود(یعنی سجدے) پورے کرے تو اس کی نماز سفید اور روشن ہو کر یہ کہتی ہوئی نکلتی ہے: اللہ پاک تیری حفاظت فرمائے جس طرح تو نے میری حفاظت کی۔ اور جو شخص نماز بے وقت ادا کرے اوراس کے لئے کامِل (یعنی اچھی طرح) وُضو نہ کرے اور اس کے خشوع، رُکوع اور سجدے پورے نہ کرے تو وہ نماز سیاہ تاریک(یعنی کالی اندھیری) ہوکر یہ کہتی ہوئی نکلتی ہے: اللہ پاک تجھے ضائع کرے جس طرح تو نے مجھے ضائِع کیا۔یہاں تک کہ اللہ پاک جہاں چاہتا ہے وہ(نماز) اُس جگہ پہنچ جاتی ہے، پھر وہ بوسیدہ (یعنی پھٹے پرانے) کپڑے کی طرح لپیٹ کر اُس نمازی کے منہ پر ماردی جاتی ہے۔([2])

اس لئے میرے پیارے اسلامی بھائیو! نماز اَہَم ترِین عِبَادت ہے، اس کے لئے باقاعِدہ وقت نکالئے! نماز پُورے اہتمام کے ساتھ پڑھا کیجئے! پُورے اطمینان سے، سنّتوں اور مستحبات کا خیال رکھتے ہوئے وُضُو کیجئے! پِھر بڑے سلیقے سے، وقار کے ساتھ، دِل میں عاجزی لئے، زہے نصیب! خوفِ خُدا سے لرزتے ہوئے مسجد میں آ کر صَف میں کھڑے ہو جائیے! پِھر پُوری تَوَجُّہ اور مکمل اِطمینان کے ساتھ نماز پڑھیئے! آپ دیکھیں گے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]...مسند ابو داود طیالسی، جلد:3، صفحہ:669، حدیث:2333۔

[2]... معجم اوسط ، جلد:2، صفحہ:227، حدیث:3095۔